پی ٹی وی اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے: عطااللہ تارڑ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریاست عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی فیس سے متعلق حالیہ فیصلے کے بعد پی ٹی وی کے ناظرین اور ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔
’’اپنامیٹر،اپنی ریڈنگ‘‘سمارٹ ایپ متعارف،بجلی کے بلوں سے ٹی وی فیس ختم
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو یقین دلاتے ہیں کہ قومی نشریاتی ادارے کا عظیم ورثہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے،انشاء اللہ ہمارا مستقبل بھی تابناک ہوگا، خدا کے فضل سے ہم پی ٹی وی میں نئے معیار قائم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کوٹورازم برینڈ کے طور پر متعارف کروایا جائے،وزیراعظم
ان کا کہنا تھا کہ ادارے کی بہتری کے لیے جاری اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے، ناظرین اور ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔