پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہونے پر غور نہیں کر رہی: شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اس وقت وفاقی حکومت میں شمولیت پر غور نہیں کر رہی،ملک کی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی طرح سیاست کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، عدالتیں آئین اور قانون کے تحت چلیں گی، کسی کی ذاتی خواہش پر نہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پیپلز پارٹی کو حکومت کا حصہ بننے کی دعوت نہیں دی گئی، مستقبل میں حکومت میں شامل ہونے کی تجویز دی گئی تو شاید پارٹی اس پر غور کرے، پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے، تاہم عدالتی فیصلوں پر عمل کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی عمران خان منفی سیاست چھوڑ کر مثبت طریقے سے سیاست کریں، پی ٹی آئی ملک اور بیرون ملک پاکستان کو بدنام کر رہی ہے، انہیں اپنے رویے کو درست کرنا چاہیے۔
صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہیے، سیاحت کیلئے گئے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، ایسے واقعات افسوس ناک ہیں، انتظامیہ کی نااہلی کی تحقیقات ضرورت کرائیں، وزیراعلیٰ کو ہٹانے کے مطالبہ کے ساتھ نہیں۔