بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت کیسے ہوئی؟بڑی وجہ سامنے آگئی

Jun 30, 2025 | 12:54:PM
بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت کیسے ہوئی؟بڑی وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ماڈل و اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت کو بلڈ پریشر گرنےکی ممکنہ وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نےکہاہےکہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کو شبہ ہے کہ شیفالی جری والا کی موت بلڈ پریشر کی سطح میں اچانک کمی کی وجہ سے ہوئی،شیفالی نے 27 جون کو دوپہر میں اینٹی ایجنگ انجیکشن لیا اور شام کے وقت اپنی روزمرہ کی ادویات بھی استعمال کیں،تاہم ممکنہ طور پر خالی پیٹ دوا کھانے سے ان کا بلڈ پریشر اچانک بہت نیچے چلا گیا اور انہیں شدید کپکپی ہونے لگی،شیفالی گزشتہ 5 سے 6 سال سے اینٹی ایجنگ انجیکشن استعمال کررہی تھیں۔

پولیس کاکہناہے کہ اداکارہ اتوارکو ستیانارائن پوجا کے لیے ورت رکھ رہی تھیں،ان کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک دن پہلے تیار کیا گیا کھانا کھانے کے بعد گر گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:شیفالی نے آخری گفتگوکیاکی؟اداکار وشال ادیتیا سنگھ نے سکرین شاٹ شیئرکردیا

شیفالی کی آخری رسومات گزشتہ روز ادا کی گئیں،اس موقع پر اہل خانہ سمیت اداکارہ کے شوہر پراگ تیاگی بھی موجود تھے۔