جواد اور ثاقب نے مکسڈ مارشل آرٹس کی گاما  ایشئین چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لئے

Jul 30, 2026 | 20:51:PM
  جواد اور ثاقب نے مکسڈ مارشل آرٹس کی گاما  ایشئین چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لئے
کیپشن: محمد ثاقب گاما ایم ایم اے ایشئین چیمپئین شپ میں انڈر 18 کی 56 کلو گرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکستان کے لڑکوں  نے  مکسڈ مارش آرٹس کے ایشیا کی سطح کے ایونٹ گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل حاصل کر لئے۔  پاکستانی فائٹرز نے فائنل میں قازقستان  اور تھائی لینڈکے فائٹرز کو ہرا کر گولڈ میڈل سمیٹے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں  16 ممالک کے 200 سے زائد مکسڈ مارشل آرٹس فائٹرز کے درمیان   مقابلے ہوئے۔  محمد جواد احمد اور محمد ثا قب نے  اپنے فائنل مقابلوں میں   قازق اور تھائی فائٹرز کو ہرایا۔

 جواد احمد نےانڈر-16 کی  54 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں سخت مقابلے کے بعد قازقستان کے ژاریلکاسینوف میرمان  کو شکست دی۔

 انڈر18کی 56 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں محمد ثاقب نےتھائی لینڈ کے حریف چانگپان واچارات کو  شکست دی۔  ثاقب نے اپنے ابتدائی میچ مین بھارتی حریف کو ہرایا تھا۔ پوڈیم پر بھارتی حریف کو تیسری پوزیشن پر کھڑا ہونا پڑا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:    ایشئین مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئین شپ ؛ ثاقب اور جواد فائنل میں قازق اور تھائی فائٹرز سے نمٹیں گے