کرپٹ افراد کی نشاندہی کرنیوالوں کیلئے بڑے انعامات کا اعلان

Jul 30, 2025 | 23:01:PM
کرپٹ افراد کی نشاندہی کرنیوالوں کیلئے بڑے انعامات کا اعلان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرپٹ افراد کی کھوج لگانے والے شہریوں اور ایکسائز افسران کے لیے بڑے انعامات کا اعلان، شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے دو اہم بل کثرت رائے سے منظور کر لیے ہیں، کرپشن کی اطلاع دینے والا شخص"وسل بلور"کہلائے گا، معلومات پر ٹیکس یا جرمانہ وصول ہونے پر انعام دیا جائے گا، پراپرٹی ٹیکس چوری کی کھوج لگانے پر ایکسائز افسر کو بھی کارگردگی کی بنیاد پر انعامی رقم ملے گی۔

پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والے شہریوں کو انعامی رقم دی جائے گی، اطلاعات دینے والے افراد کو "وسل بلوور" کہا جائے گا، وسل بلوور بل کے تحت پراپرٹی ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والے شہریوں کو انعامی رقم دی جائے گی، بشرطیکہ ان کی فراہم کردہ معلومات پر ٹیکس یا جرمانہ وصول کیا جائے۔

انعامی رقم ٹیکس چوری کے مقدمے میں عائد جرمانے کی رقم سے ادا کی جائے گی، ترمیمی بل میں ایکسائز محکمے کے افسران کو بھی کارکردگی کی بنیاد پر انعامی رقم دینے کی شق شامل کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی نے پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی بل 2025 اور پنجاب ضروری اشیاء کی قیمتوں پر قابو کا ترمیمی بل 2025 بھی کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی