امریکہ کے 25 فیصد ٹیرف پر کانگریس رہنما مودی پر پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھارت کو 25 فیصد ٹیرف، بھارت کے منہ پر تھپڑ ہے، کانگریس رہنما مودی پر پھٹ پڑے، جے رام رمیش کانگریس رہنما نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔
کانگریس رہنما نے سوشل میڈیا ٹویٹ میں کہا کہ مودی ٹرمپ کے ہاتھوں اپنی توہین پر خاموش رہے، امریکی صدر نے 30 بار کہا کہ آپریشن سندور انھوں نے بند کرایا، سیزفائر کرایا۔
ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کے لیے خصوصی لنچ دیا، عالمی بینک، آئی ایم ایف نے پاکستان کو خصوصی مالیاتی پیکج دیئے، یہ سب ٹرمپ کے ہاتھوں سے پاکستان کو ملا، بھارت کے حصے کیا آیا؟
مودی کی ٹرمپ کے ساتھ دوستی کام نہ آئی، ٹرمپ نے بھارت کے منہ پر 25 فیصد ٹیرف کا تھپڑ دے مارا، ٹرمپ کو اندرا گاندھی سے تحریک لے کر امریکی صدر کے سامنے کھڑا ہونا چاہئے، کانگریس رہنما نے مودی سے مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد: سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی