برینڈن ٹیلر کی ساڑھے 3 سال معطلی کے بعد زمبابوے ٹیم میں واپسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ساڑھے 3 سال کی معطلی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں زمبابوے کے ٹیسٹ اسکواڈ میں برینڈن ٹیلر کی واپسی ہوئی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں برینڈن ٹیلر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
میڈیا کے مطابق برینڈن ٹیلر کی اسکواڈ میں واپسی پر خوشی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ 7 اگست سے شروع ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں برینڈن ٹیلر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ساڑھے 3 سال کی معطلی کے بعد برینڈن ٹیلر سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔برینڈن ٹیلر کا کہنا ہے کہ آج میں یہاں ہوں اور یہ اچھا احساس ہے، کرکٹ میں واپسی کا یقین دلانے کے لیے اپنے آپ کو جھنجھوڑنا پڑتا ہے، واپسی کے لیے میں نے فٹنس اور ٹیکنیک پر بھرپور محنت کی۔
واضح رہے کہ انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے قوانین کی خلاف ورزی پر برینڈن ٹیلر کو ساڑھے 3 سال کے لیے معطل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:35 سالہ خاتون ٹیچر میٹرک کے طالب علم کو نیم برہنہ ویڈیو کالز اور فحش پیغامات بھیجنے پر پکڑی گئی