بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر پر  نشے میں دوست پر تشدد کر نے کا الزام 

Jul 30, 2025 | 13:02:PM
بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر پر  نشے میں دوست پر تشدد کر نے کا الزام 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر تسکین احمد کیخلاف دوست نے پولیس میں مارپیٹ کی شکایت درج کرادی۔

میرپور کے ماڈل پولیس  سٹیشن میں درج کرائی گئی شکایت میں صفت الرحمان نے دعویٰ کیا کہ وہ تسکین کے دوست ہیں، انہیں اتوار کی آدھی رات کو باؤلر نے اپنے پاس بلایا اور مارپیٹ شروع کردی۔

ایک اور میڈیا رپورٹ میں صفت نے دعویٰ کیا کہ تسکین اس وقت نشے میں تھے۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی پیسر نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹا الزام ہے، میں تو اپنے فیملی معاملات میں مصروف تھا، میں نے کسی کو نہیں مارا، یہ مجھے ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اولمپکس کرکٹ  میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شرکت خطرے میں  پڑگئی 

میرپور ماڈل پولیس سٹیشن کے انسپکٹر راجب حسین نے کہا کہ ہم نے تسکین کے خلاف جی ڈی (جنرل ڈائری) فائل کی ہے، اس کے علاوہ مزید تفصیلات نہیں بتاسکتے۔

ادھر بی سی بی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین افتخار رحمان کا کہنا تھا کہ ہم اس واقعے سے آگاہ ہیں اور مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔