47 سالہ سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ، نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Jul 30, 2025 | 10:02:AM
 47 سالہ سعید اجمل کی تباہ کن بولنگ، نیا ریکارڈ قائم کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے سعید اجمل کی تباہ کن باؤلنگ کے بدولت آسٹریلیا چیمپئنز کو  10 وکٹوں سے ہرا دیا۔

منگل کو انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن پاکستان کی باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 12 ویں اوور میں صرف 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:لیجنڈز لیگ: سیمی فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اہم خبر  آگئی

پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے تباہ کن باؤلنگ کی اور 16 رنز دے کر  6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کارکردگی کے ساتھ 47 سالہ سعید اجمل نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز  ٹورنامنٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

 سعید اجمل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی تاریخ میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے۔ آف سپنر کی 16 رنز  کے عوض 6 وکٹیں اب تک ٹورنامنٹ کی بہترین باؤلنگ فیگرز ہیں۔