چین کا پاکستان کے لیے نئے سفیر کا اعلان، جیانگ ژائی ڈانگ نئے سفیر نامزد

Jul 30, 2023 | 11:11:AM
چین نے چھ ماہ بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا۔ جلد عہدہ سنبھالیں گے،نامزد سفیر جیانگ ژائی ڈانگ چین کی وزارت خارجہ کے سینئر آفیسر اور کہنہ مشق سفارتکار ہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)چین نے چھ ماہ بعد جیانگ ژائی ڈانگ کو پاکستان کے لیے نیا سفیر نامزد کر دیا۔ جلد عہدہ سنبھالیں گے،نامزد سفیر جیانگ ژائی ڈانگ چین کی وزارت خارجہ کے سینئر آفیسر اور کہنہ مشق سفارتکار ہیں۔

پاکستان میں متعین سابق سفیر نانگ رانگ کی واپسی کے بعد سے پاکستان میں مستقل چینی سفیر کا عہدہ خالی تھا۔پاکستان میں چین کی ناظم الامور پانگ چن شوئی بطور قائم مقام سفیر امور سنبھال رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین کے لیے نامزد پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی بھی ستمبر میں بیجنگ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ قبل ازوقت انتخابات کیلئے تیار، خورشید شاہ نے بڑا دعویٰ کر دیا