ملکی سیاسی صورتحال: عمران خان نے بڑا قدم اٹھالیا

Jul 30, 2022 | 14:49:PM
ملکی سیاسی صورتحال،عمران خان،تحریک انصاف،فرخ حبیب
کیپشن: ملک بھر سے تحریک انصاف نیشنل کونسل کے ممبران اس اجلاس میں شرکت کریں گے: فرخ حبیب/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے یکم اگست کو پارٹی کی نیشنل کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی آئین سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن: عدالت سے بڑی خبر آگئی

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏چئیرمین عمران خان نے یکم اگست (بروز سوموار) کو تحریک انصاف کی نیشنل کونسل کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی آئین سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے۔

 فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے تحریک انصاف نیشنل کونسل کے ممبران اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔