سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jul 30, 2022 | 13:27:PM
سپیکر پنجاب اسمبلی، الیکشن،لاہور ہائیکورٹ،مسلم لیگ ن، ق لیگ
کیپشن: پریذائیڈنگ آفیسر کو شکایت کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی: درخواستگزار/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ مسلم لیگ نون اور اتحادیوں کے نامزد سپیکر پنجاب اسملبی ملک سیف الملوک کھوکھر کیجانب سے درخواست دائر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ختم نبوتﷺ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کا بڑا اقدام

 منصور عثمان اعوان ایڈوکیٹ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست گزاروں میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں عبدالرؤف کا نام بھی شامل ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت، سیکرٹری پنجاب اسمبلی، نومنتخب سپیکر سبطین خان، پریذائیڈنگ آفیسر، چیئرمین آف پینل کو فریق بنایا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ وزیراعظم، وزیراعلی اور سپیکر کا انتخاب آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جاتا ہے، پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب کے لیے آئین کے آرٹیکل 226 کے اصولوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

 درخواست میں مزید کہا گیا کہ سپیکر کے انتخاب کے لئے بیلٹ پیپر پر نمبرنگ کی گئی، جس سے ووٹرز کی شناخت ہو سکتی ہے، رکن صوبائی اسمبلی میاں عبدالرؤف نے پریذائیڈنگ آفیسر کو بیلٹ پیپر پر نمبرز لگانے کے خلاف شکایت بھی کی۔

درخواست گزار موقف اپنایا کہ پریذائیڈنگ آفیسر کو شکایت کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہوئی، سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہونے والے انتخاب میں آئین کے آرٹیکل 226 کی خلاف ورزی کی گئی، استدعا ہے کہ عدالت پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے ہونے والے انتخابات کے اقدام کو کالعدم قرار دے، عدالت سپیکر پنجاب اسمبلی کا دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم دے۔