مہنگائی 12.20 فیصد تک پہنچ گئی۔۔ ادارہ شماریات

Jul 30, 2021 | 23:01:PM
مہنگائی 12.20 فیصد تک پہنچ گئی۔۔ ادارہ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ادارہ شماریات نے قیمتوں کے حساس اعشاریہ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،گزشتہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا ۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی 12.20 فیصد پر ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے میں ایل پی جی کی قیمت میں 9.58 فیصد، ٹماٹر 6.64 فیصد، انڈے 3.52 فیصد مہنگے ہو گئے ،پٹرول 4.73 فیصد ،بناسپتی گھی 2.52 فیصد، پیاز کی قیمت میں 2.34 فیصد بڑھ گئی ،ڈیزل 2.30 فیصد، بناسپتی گھی 1.81 فیصد، چینی 1.49 فیصد،اورکوکنگ آئل کی قیمت میں 1.23 فیصد اضافہ ہوا ،گزشتہ ہفتے روزمرہ استعمال کی 23 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ 6 کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
 چکن کی قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 18.35 فیصد، کیلا کی قیمت میں 1.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، دال مونگ 1.32 فیصد، آلو 1.23 فیصد، دال ماش 0.58 فیصد اوردال چنا کی قیمت میں 0.06 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔پاک فضائیہ کے دو ایئر آفیسرزکی ایئر مارشل کے عہدوں پر ترقی