پاک فضائیہ کے دو ایئر آفیسرزکی ایئر مارشل کے عہدوں پر ترقی 

Jul 30, 2021 | 20:32:PM
پاک فضائیہ کے دو ایئر آفیسرزکی ایئر مارشل کے عہدوں پر ترقی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاک فضائیہ کے دو ائیر آفیسرز کو ایئر مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ایئرمارشل ذوالفقار احمد قریشی اور ایئر مارشل محمد مغیث افضل شامل ہیں۔ 
ایئر مارشل ذوالفقار احمد قریشی نے جون 1988 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن اور فلائنگ ونگ کی کمانڈ کی۔ کالج آف فلائنگ ٹریننگ پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور میں کمانڈنٹ بھی تعینات رہے۔ بطور کمانڈنٹ ائیر وار کالج انسٹیٹیوٹ فیصل بھی خدمات سرانجام دیں۔آجکل ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (ٹریننگ) تعینات ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔
ایئر مارشل محمد مغیث افضل نے دسمبر 1988 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن، فلائنگ ونگ اور آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائیرکٹر جنرل سکیورٹی اور ایئرآفیسر کمانڈنگ ویسٹرن ایئر کمانڈ بھی تعینات رہے۔ آجکل بطور ایئرآفیسر کمانڈنگ سدرن ایئرکمانڈ خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ انہیں پاک فضائیہ میں شاندارخدمات پرستارہ امتیاز(ملٹری)سے نوازا گیا۔ 
یہ بھی پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ڈیلٹا ویرینٹ کا ہر مریض 8 سے 9 افراد کو متاثر کرتا ہے