درندہ صفت 9افراد کی 13سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی

Jul 30, 2021 | 19:28:PM
 درندہ صفت 9افراد کی 13سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (نیوز ایجنسی ) تھانہ صدر کی حدودگاﺅں کوکار میں انسانیت سوز واقعہ، درندہ صفت 9 افرادکی 13سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ بچے کے والد کی رپورٹ پر 3نامزد افراد سمیت9ملزموں کیخلاف چائلڈ پروٹیکیشن ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق اجتماعی زیادتی کے شکار 13سالہ متاثرہ بچے شعیب اختر کے والد محمد سلیم میانی نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا کمسن بیٹا اختر شعیب موٹر سائیکل ٹھیک کراکے گھر واپس آرہا تھا کہ ہمت اڈہ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزموں فیضان، انصر اور عدنان زبردستی میرے بیٹے کو اپنے ہمراہ یونائٹیڈ ٹاﺅن میں واقع ایک مکان میں لے گئے جہاں انہوں نے دیگر6نامعلوم ملزموں کے ہمراہ میرے بیٹے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ تھانہ صدر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ عائزہ خان کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو نے دھوم مچا دی