بندروں میں خو را ک کیلئے گھمسان کارن پڑ گیا۔۔ویڈیو وائرل

Jul 30, 2021 | 00:01:AM
بندروں میں خو را ک کیلئے گھمسان کارن پڑ گیا۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)  کورونا کے باعث پو ری دنیا بری طرح سے متا ثر ہو ئی ہے۔انسانو ں کے سا تھ جا نوروں کو بھی خوراک کی قلت کا سا منا ہے ۔ایسا ہی کچھ اس ویڈیو میں بھی ہے کہ خورا ک کے  حصول کیلئے بندروں کے دو گروہ بیچ سڑک ایک دوسرے سے لڑ پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ  بنکاک سے تقریباً 100 کلو میٹر کے فاصلے پر بندروں کے دو گروہ خوراک کے حصول کیلئے گتھم گتھا ہو گئے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بندروں کا گروہ سڑک کنارے خوراک کے حصول کیلئے پہلے سے موجود تھا جبکہ دوسرے گروہ نے اس پر دھاوا بول دیا ۔

خوراک کے لئے لڑتے  یہ بندر چار منٹ تک سڑک پر چلنے والی ٹریفک سے بھی بے نیاز رہے۔ اس گھمسان کے رن کے باعث کئی گاڑیاں بھی بیچ چو راہے  رک گئیں  ۔

یہ بھی پڑھیں:بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کے ساتھ جانور بھی محفوظ نہیں۔۔نور بخاری