بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کے ساتھ جانور بھی محفوظ نہیں۔۔نور بخاری

Jul 29, 2021 | 23:36:PM
بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کے ساتھ جانور بھی محفوظ نہیں۔۔نور بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ملک میں پیش آنے والے حالیہ واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں انسانوں کے ساتھ جانور بھی محفوظ نہیں ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق  انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے لکھا کہ ’بدقسمتی سے پاکستان دُنیا کو وہ ملک بن گیا ہے جہاں مرد، عورت، بچے اور جانور کوئی محفوظ نہیں ہیں۔یہ وقت اللّہ تعالیٰ سے توبہ کرنے کا ہے کہ ہم ایسا کیا کررہے ہیں جس کے بدلے میں ہمیں ایسے افسوسناک واقعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ریاست  مدینہ کا خواب دیکھنے والوں کو انصاف اور سزا بھی اللہ کے قانون کے مطابق ہی دینی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:عاطف اسلم اور سجل علی کی میوزک ویڈیو یوٹیوب پر ٹا پ ٹرینڈ بن گئی