عاطف اسلم اور سجل علی  کی میوزک ویڈیو  یوٹیوب پر ٹا پ ٹرینڈ بن گئی

Jul 29, 2021 | 23:15:PM
عاطف اسلم اور سجل علی  کی میوزک ویڈیو  یوٹیوب پر ٹا پ ٹرینڈ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ سجل علی کی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ جوکہ عید کے موقع پر 21 جولائی کو ریلیز کی گئی تھی مداحوں کی جانب سے بہت پسند کی جارہی ہے۔

عاطف اسلم کی یہ نئی میوزک ویڈیو جس میں اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے نظر آرہی ہیں، اس وقت ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہے۔

یا د  رہے کہ ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کے ہدایتکار حسام بلوچ ہیں جبکہ میوزک اور بول مشہور پنجابی سنگر راج رنجودھ نے لکھے ہیں۔گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ سجل علی کے مداح جوکہ میوزک ویڈیو کا بےچینی سے انتظارکر رہے تھے، اس نئی میوزک ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:16 سال سے کم عمر صارفین کے تمام انسٹا گرا م اکاؤنٹس از خود پرائیویٹ ہو جائیں گے