بھاٹی چوک پراجیکٹ پر ٹیپا کے نئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹیم کو تقرریاں کردی گئیں

Jan 30, 2026 | 23:05:PM
بھاٹی چوک پراجیکٹ پر ٹیپا کے نئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹیم کو تقرریاں کردی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درِ نایاب) داتا دربار بھاٹی چوک پراجیکٹ پر ٹیپا کے نئے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ٹیم کو تقرریاں کردی گئیں۔ 

چیف انجنئیر ٹیپا اقرار حسین کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق ٹیپا کے انجنئیر محمد اسد کو پراجیکٹ ڈائریکٹر داتا دربار بھاٹی گیٹ لگادیا گیا،عبدالجبار ، محمد علی سمیر کو ڈپٹی ڈائریکٹرز پراجیکٹ تعینات کردیا گیا۔

یار محمد رانجھا ، بابر علی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پراجیکٹ تعینات کردیا گیا،محمد عرفان ، محمد کاشف ، عامر رضا کو پراجیکٹ پر بطور سب انجنئیر تعینات کردیا گیا۔

یاد رہےکہ  ماں بچی کے گٹر میں گرکر جاں بحق ہونے کے سانحہ داتا دربار کے بعد پراجیکٹ کی پوری ٹیم کو ہٹادیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :    وزیراعظم شہباز شریف کی چیئرمین ایف بی آر کی رہائشگاہ آمد، بھائی کے انتقال پراظہار تعزیت