مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کی سہولت کیلئے بڑا قدم

Jan 30, 2026 | 09:26:AM
 مسجد نبوی ﷺ میں زائرین کی سہولت کیلئے بڑا قدم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسجد نبوی ﷺ میں رمضان منصوبے کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے اسمارٹ انجینیئرنگ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

عرب میڈیا نے سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مسجد نبوی ﷺ میں رمضان منصوبے کے تحت کمانڈ اینڈ کنٹرول کے لیے اسمارٹ انجینیئرنگ سینٹر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ادارہ امورحرمین کی جنرل اتھارٹی کے سی ای او انجینئر غازی بن ظافر الشھرانی و دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ انجینیئرنگ سینٹرکے ذریعے مسجد نبوی ﷺ میں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار اور کارکردگی کی نگرانی بہتر اور ڈیجیٹل طریقے سے کی جا سکے گی۔

اسمارٹ سسٹم ڈیجیٹل آپریشنل ڈیٹا سے منسلک انٹرایکٹیو اسکرینز سے لنک ہوگا جس کے ذریعے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

حرمین اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ’اسمارٹ سینٹر کا مقصد جدید اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے زائرین کو خدمات کے حوالے سے منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔‘