3 جنوری2026 کو سال کا پہلا سپر مون
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فلکیاتی شائقین کے لیے سال 2026 کا آغاز ایک دلکش اور یادگار فلکیاتی مظاہرے کے ساتھ ہونے جا رہا ہے، ماہرینِ فلکیات کے مطابق 3 جنوری 2026 کو مکمل چاند اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ نمودار ہوگا، جسے روایتی طور پر وولف مون کہا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مکمل چاند سورج غروب ہونے کے فوراً بعد آسمان پر دیکھا جا سکے گا، اس موقع پر چاند زمین کے قریب ترین مقام پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دے گا، جسے سپر مون کہا جاتا ہے۔
فلکیات کے ماہرین کے مطابق سپر مون کے دوران چاند کی غیر معمولی چمک آسمان کو ایک مسحور کن منظر میں تبدیل کر دیتی ہے، اور اس خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے کسی خاص آلات یا دوربین کی ضرورت نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
ماہرین نے بتایا کہ سال 2026 میں اس کے بعد مزید دو سپر مون بھی دیکھنے کو ملیں گے، جو نومبر اور دسمبر میں نمودار ہوں گے، یہ فلکیاتی مناظر نہ صرف فلکیات کے شائقین بلکہ عام افراد کے لیے بھی ایک یادگار تجربہ ثابت ہوں گے۔
فلکیاتی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بہتر مشاہدے کے لیے شام کے وقت کھلی جگہوں اور صاف افق والے علاقوں کا انتخاب کیا جائے، تاکہ سپر مون کے طلوع ہونے کا مکمل اور روشن منظر واضح طور پر دیکھا جا سکے۔