مختلف علاقوں میں آج بارش اور برفباری ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور شیخوپورہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
ساہیوال، فیصل آباد، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کی توقع ہے۔
کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، قلات، بارکھان، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دادو، بینظیرآباد، قمبر شہزاد کوٹ، نوشہرو فیروز اور جام شورو میں بارش ہونے کی توقع ہے، سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور اور موہنجوداڑو میں دھند کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جمعرات کو چھٹی کا اعلان
چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، وزیرستان، بنوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی سامنے آئی ہے،31دسمبر سےیکم جنوری تک لاہور سمیت دیگر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں،2جنوری تک پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں بارش ،برفباری متوقع ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ بارشوں سےدھند و سموگ میں کمی ہوگی،شہری خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،مری میں سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں ،تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں۔ْ