پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن مستعفی ہو گئے

Dec 30, 2023 | 23:29:PM
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف حسن مستعفی ہو گئے
کیپشن: عارف حسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہبازعلی)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے استعفیٰ دےدیا،عارف حسن نے خرابی صحت کے باعث استعفیٰ دیا۔
عارف حسن کاکہنا ہے کہ بہت سوچ و بچار کے بعد استعفیٰ کا فیصلہ کیا، صحت اب اس عہدے پر برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دے رہی ، ان کاکہناتھا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی صدارت کرنا اعزاز سے کم نہیں 
یاد رہے کہ عارف حسن 2004 میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے تھے، ان کی صدارت کے دور میں پاکستان اولمپکس ،ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز میں کوئی بڑی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا،عارف حسن کے دور صدارت میں ملک میں کئی کھیلوں کی متوازی تنظیمیں بنیں۔