یوٹیوبرز پر پابندی عائد

Dec 30, 2022 | 15:39:PM
فائل فوٹو
کیپشن: یوٹیوبرز پر پابندی عائد
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک )ممبران قومی اسمبلی کے ساتھ نامناسب رویے  پر  یوٹیوبرز کا پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلہ بند کر دیا گیا۔ یوٹیوبرز  پر پابندی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ نامناسب رویے کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد نے شکایت کی تھی کہ بعض یوٹیوبرز نے پارلیمنٹ کے گیٹ پر ان سے سوالات کیے اور مرضی کے جواب نہ ملنے پر غیرمناسب رویہ اختیار کیا گیا۔

نجی ذرائع کا  مزید بتانا ہے کہ سینیٹر روبینہ خالد کی شکایت پر پارلیمینٹ ہاؤس میں  یوٹیوبرز کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔