وزیراعظم کی سینیئر اداکار فردوس جمال سےملاقات

Dec 30, 2022 | 14:14:PM
فائل فوٹو
کیپشن: وزیراعظم کی سینیئر اداکار فردوس جمال سےملاقات
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے نامور اداکار فردوس جمال کی صحت میں بہتری پر اظہار تشکر کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ایک کروڑ روپےکا امدادی چیک فردوس جمال کو دیے جانے سے متعلق رپورٹ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم  نے نامور فنکار کے علاج کے تمام اخراجات سرکاری طور  پر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو فردوس جمال سے رابطہ رکھنے اور ان کی صحت سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے گزشتہ روز فردوس جمال سےلاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے امدادی چیک ان کے حوالے کیا تھا۔

واضح رہےکہ سینیئر اداکار فردوس جمال کینسرکے مرض میں مبتلا ہیں اور زیر علاج ہیں۔