کرسٹیانو رونالڈو کا لیجنڈری فٹبالر پیلے کو خوبصورت خراج تحسین

Dec 30, 2022 | 11:48:AM
کرسٹیانو رونالڈو کا لیجنڈری فٹبالر پیلے کو خوبصورت خراج تحسین
کیپشن: لیجنڈری فٹبالر پیلے 1958ء، 1962ء اور 1970ء میں فیفا ورلڈ کپ کی فاتح برازیلین ٹیم کا حصہ رہے۔
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لیجنڈری کھلاڑی پیلے کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’پیلے کو کبھی نہیں بھلایا جا سکے گا۔‘

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیلے کے انتقال پر پوری دنیا میں موجود فٹبال کے مداح اداس ہوگئے وہیں پرتگال کے سٹار فٹبالر رونالڈو نے لیجنڈری کھلاڑی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے ایک تعزیتی پیغام میں رونالڈو نے اپنی اور پیلے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پیلے کی موت پر دنیائے فٹبال میں جو غم ہے اسے بیان کرنا مشکل ہے۔

رونالڈو نے کہا کہ میں پیلے کے انتقال پر پورے برازیل جبکہ خصوصی طور پر پیلے کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں، پیلے کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکے گا اور ان کی یاد ہم میں سے ہر ایک فٹبال سے محبت کرنے والے میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔