خاتون رکن اسمبلی کو تھپڑ مارنے کا معاملہ۔۔۔شگفتہ جمانی کا موقف بھی سامنے آگیا

Dec 30, 2021 | 19:14:PM
پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی، الزامات کو مسترد کردیا
کیپشن: شگفتہ جمانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی غزالہ سیلفی کو تھپڑمارنے کے معاملے پر شگفتہ جمانی کا موقف بھی سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کے الزامات کو مسترد کردیا، شگفتہ جمانی نے غزالہ سیفی کو واقعہ کے زمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاکہ غزالہ سیفی نے پہل کی مجھ پر ہاتھ اٹھایا، میں سینئرپارلیمنٹیرین ہوں۔
واضح رہے کہ ضمنی بجٹ کے حوالے سے سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالیاتی ضمنی بل ایوان میں پیش کیا،اپوزیشن نے مالیاتی ضمنی بل پیش کرنے پر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔
اجلاس کے دوران پی پی کی شگفتہ جمانی اور حکومتی رکن غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی ،شگفتہ جمانی اور غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی سپیکر ڈائس کے سامنے وزرا کی چییئرز کے سامنے ہوئی۔اس دوران شگفتہ جمانی نے حکومتی رکن اسمبلی غزالہ سیفی کو تھپڑ مار اتھاجس پر وہ ایوان سے باہرچلی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی اجلاس: خواتین ارکان اسمبلی میں ہاتھا پائی, ویڈیو بھی سامنے آگئی