نیشل پارک میں شیرنی کا کتے پر حملہ،منظر کیمرہ میں محفوظ

Dec 30, 2021 | 09:52:AM
نیشل پارک میں شیرنی کا کتے پر حملہ، ویڈیو وائرل،فائل فوٹو
کیپشن: نیشل پارک میں شیرنی کا کتے پر حملہ، ویڈیو وائرل،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست راجستھان کے رانتھمبورے نیشنل پارک میں شیرنی نے کتے پر حملے کر دیا۔ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رانتھمبورے نیشنل پارک میں سیاحوں کو گاڑیاں سیر کرا رہی تھیں کہ اچانک گاڑیوں کے درمیان سے شیرنی نے کتے پر حملہ کردیا،یہ منظر وہاں موجود ایک سیاح کے کیمرے میں فلم بند ہوگیا اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔

واضح رہے نیشنل پارک انتظامیہ نے بھی واقعے کی ویڈیو اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کتے پر حملہ 27 دسمبر کو زون 1 میں ہوا۔انتظامیہ کی جانب سے شیرنی کو سلطانہ کا نام دیا گیا ہے اور اسی نے کتے پر حملہ کیا۔ نیشنل پارک انتظامیہ کے مطابق شیرنی کے حملے میں کتا ہلاک ہوگیا۔ 
 یہ بھی پڑھیں:    بالی ووڈ اداکار سلمان خان رکشہ چلانے لگے ۔۔ویڈیو وائرل