ملک بھر میں کورونا سے مزید 3افراد جاں بحق 

Dec 30, 2021 | 09:51:AM
کورونا وائرس ،ہلاکتیں
کیپشن: کورونا وائرس مزید ہلاکتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید3افراد چل بسے جبکہ عالمی وباسے جاں بحق ہونیوالوں کی کل تعداد 28 ہزار 921ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 482 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 94 ہزار861ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں50 ہزار662کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.95 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کی5ویں لہر کا خدشہ۔۔لاک ڈاﺅن کیلئے تیا ررہنا ہوگا