کسی بھی جگہ فائٹ کے لیے تیار ہوں،عا مر خان کو پا کستا نی با کسر کاچیلنج

Dec 30, 2020 | 23:02:PM
کسی بھی جگہ فائٹ کے لیے تیار ہوں،عا مر خان کو پا کستا نی با کسر کاچیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کے سابق باکسر اولپمیئن حسین شاہ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چیلنج دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ برطانوی باکسر کو ناک آئوٹ کردیں گے۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق اپنے ایک بیان میں باکسر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ دو مہینے کے نوٹس پر عامر خان سے پاکستان میں کسی بھی جگہ فائٹ کے لیے تیار ہوں۔انھوں نے کہا کہ ہماری فائٹ مائیک ٹائسن اور جوئے لوئیس کی طرح کی ہوگی، ہار جیت کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف ناک آئوٹ پر ہوگا۔حسین شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ عامر خان کو ناک آئوٹ کردیں گے۔واضح رہے کہ حسین شاہ نے 1988 کے سیول اولمپکس میں پاکستان کے لیے میڈل جیتا تھا۔