دھند، لاہور آنے اور جانے والی 11 پروازیں منسوخ

Dec 30, 2020 | 20:47:PM
دھند، لاہور آنے اور جانے والی 11 پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور میں دھند اور طیاروں میں دیگر فنی خرابیوں کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن متاثر، لاہور آنے اور جانے والی 11 پروازیں منسوخ، 10 تاخیر کا شکار رہیں۔
 تفصیلات کے مطابق ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 اور ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318 کو منسوخ کر دیا گیا۔ نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341، نجف جانے والی پرواز آئی ایف 342، دبئی جانے والی پرواز پی اے 416، دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417 اور شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 منسوخ کر دی گئی ہیں۔کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 520، کراچی جانے والی پرواز ای آر 521، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔ گزشتہ روز دھندکی وجہ سے اندرون بیرون ممالک آنے جانے والی 7پروازیں منسوخ اور11تاخیر کا شکار ہوئیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور، ملتان ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث آئندہ چند روز پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ رہے گا۔