فیصلے زرداری کرتے ہیں، بلاول صرف دکھاوا ہیں : شاہ محمود قریشی

Dec 30, 2020 | 11:03:AM
فیصلے زرداری کرتے ہیں، بلاول صرف دکھاوا ہیں : شاہ محمود قریشی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  اپوزیشن کا بیانیہ تضادات کا مجموعہ ہے، پیپلز پارٹی میں فیصلے آصف زرداری کرتے ہیں، بلاول صرف دکھاوا ہیں ۔اسی لئے پیپلز پارٹی کے فیصلوں نے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھیر دیا ہے۔

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی کےسی ای سی اجلاس نے واضح کردیا کہ پی ڈی ایم، پی پی کی راہیں جدا ہیں، ن لیگ، جمعیت میں واضح اختلاف ہے، پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے بیانیے کے بخیے ادھیڑ دیے، وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے کہنے پر کبھی استعفیٰ نہیں دینگے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا لانگ مارچ کو نواز شریف کی واپسی سے جوڑنے کا مقصد واضح ہے ۔پیپلزپارٹی استعفوں پرسنجیدہ ہے  نہ لانگ مارچ پر، جیالے سندھ حکومت قربان کرنے کےلیے تیار نہیں، پیپلز پارٹی کبھی استعفے نہیں دیں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری حکومت نے نہیں کی، نہ ہماری ایما پر ہوئی، خواجہ آصف کی گرفتاری نیب نے کی ہے جو خودمختار ادارہ ہے۔