"پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کا راج ہے۔ حد نگاہ انتہائی کم ہوجانے کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے بند کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے جبکہ گجرات، ظفروال اور حافظ آباد میں بھی دھند کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔شکر گڑھ اور نارووال روڈ پر منڈی خیل سے ککے موڑ تک حد نگاہ انتہائی کم ہے۔
ترجمان موٹروے نے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات ہائی ویز پر آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس استعمال کریں۔شہری ہائی ویز پر غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔