بجلی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں :سی ای او لیسکو

Aug 30, 2025 | 18:00:PM
بجلی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں :سی ای او لیسکو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز ) سی ای او لیسکو  انجینئر محمد  رمضان بٹ نے کہا ہے کہ موسم اور سیلاب کی صورتِ حال پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔  

ترجمان لیسکو کے مطابق سی ای او  لیسکو کی ہدایت کے مطابق لیسکو کنٹرول روم  24 گھنٹے فعال ہے،اس وقت بجلی کی ڈیمانڈ 3433MW , الوکیشن 3400MW اور  ڈران 2901MW ہے۔

اس وقت لیسکو کے 89 فیڈرز انڈر فالٹ ہیں۔جن پر بحالی کا کام جاری ہے ،بارش کے دوران ممکنہ فالٹس سے نمٹنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں مکمل تیارہیں۔

صارفین بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے دور رہیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں لیسکو ہیلپ لائن یا  ایپ پر فوری رابطہ کریں،تمام سب ڈویژنز کو بجلی کی بحالی میں تاخیر سے بچنے کے لیے فوری رسپانس کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب کی نا اہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے