پاکستان میں ’’سپر بلیو مون‘‘ کا نظارہ کل کیا جاسکے گا

Aug 30, 2023 | 09:57:AM
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کل 31 اگست کو سپر بلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں کل 31 اگست کو سپر بلیو مون کا نظارہ کیا جاسکے گا۔ 

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند زمین کے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اوراسی وجہ سے اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا جبکہ کل 31 اگست کو بھی ایسا ہوگا مگر اسے سپر بلیو مون کہا جائے گا۔

ماہرین فلکیات نے بتایا کہ بلیو مون سے مراد یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلا ہو گا بلکہ انگریزی مہینے میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودھویں کے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے۔ اس مہینے کا سپر بلیو مون اس لیے خاص ہے کہ ایسا نظارہ پھر 2032 میں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سعودی عرب: نبی کریم ﷺ کی ہجرت کے واقعات پر مبنی پہلی منفرد نمائش کا آغاز 

واضح رہے کہ اس سے قبل آخری بار سپر بلیو مون 5 سال قبل 2018 میں دیکھنے میں آیا تھا مگر اس وقت وہ سرخی مائل تھا کیونکہ اس موقع پر چاند گرہن بھی ہوا تھا۔