خاتون جج کو دھمکیاں ، عمران خان اپنے الفاظ واپس لینے کیلئے تیار

Aug 30, 2022 | 18:16:PM
عمران خان ، یوٹرن
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)توہین عدالت کیس میں عمران خان نے ابتدائی جواب تیارکرکے عدالت میں جمع کرادیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے الفاظ واپس لینے کی پیشکش کردی، عمران خان کا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا۔ جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ججز کے احساسات کو مجروع کرنے پر یقین نہیں رکھتے،الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کے لیے تیار ہوں۔جواب میں مزید کہا گیا کہ عدالت تقریر کاسیاق و سباق کیساتھ جائزہ لے، پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کیخلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے
یہ بھی پڑھیں:ملکی مفاد کیخلاف بات کرنیوالے کو سخت سزا ملنی چاہئے ،چودھری شجاعت