معروف اداکارہ نے خودکشی کرلی

Aug 30, 2022 | 13:53:PM
معروف, اداکارہ, خودکشی, یو جو ان ,جنوبی کوریا, سوسائڈ نوٹ
کیپشن: اداکارہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) جنوبی کوریا کی ابھرتی ہوئی معروف اداکارہ یو جو ان نے  خودکشی کرلی، یو جو ان نے اپنے والدین کے نام ایک آخری خط بھی لکھا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  27 سالہ اداکارہ  یو جو ان نے ایک سوسائڈ نوٹ کے ذریعے اپنی ماں، والد، دادی اور بڑے بھائی سے معافی مانگی،میں ابھی بالکل بھی اداس نہیں ہوں میں نے وہ خوشگوار زندگی گزاری ہے جس کی میں حقدار تھی۔ 

 2018 میں’’بگ فاریسٹ‘‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ  نے خط میں لکھا کہ  سب سے پہلے مجھے آپ کو چھوڑ کر جانے کا افسوس ہے۔ خاص طور پر مجھے ماں، باپ، دادی اور بڑے بھائی پر ترس آرہا ہے، زندگی میرے بغیر خالی ہو سکتی ہے لیکن براہ کرم بہادری سے جیو،انہوں نے لکھا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے اور وہ مزید جینا نہیں چاہتیں۔

 اداکارہ یو جو ان

میرے تمام پیارے خاندان، قریبی دوستوں اور چاہنے والوں کو۔ مجھے پسند کرنے اور پیار کرنے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ،اور ان تمام قیمتی رشتوں کے لیے جو میں نے بنائے ہیں، خاص طور پر اساتذہ کیلئے زندگی میں مجھے بہت کچھ سکھانے کیلئے آپ کا بہت شکریہ،اداکارہ  کے اہل خانہ نے موت کی خبر کی تصدیق کردی۔

خیال رہے کہ  یو جو ان نے ’’بگ فاریسٹ‘‘ اور ’’جوسن سروائیول پیریڈ‘‘ جیسے ٹی وی شوز میں کام کیا تھا۔ 

 یہ بھی پڑھیں: روپیہ کی اونچی اُڑان، ڈالر ہلکان