لاہور میں خواتین کے سامنے برہنہ ہونیوالابدقماش گرفتار

Aug 30, 2021 | 21:01:PM
لاہور میں خواتین کے سامنے برہنہ ہونیوالابدقماش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور میں خواتین کے سامنے کپڑے اتار کر برہنہ ہونے والے بدقماش کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق   ملزم عبدالشکور نے شادمان بس سٹاپ پر یہ قبیح حرکت کی جہاں کئی خواتین بس کے انتظار میں کھڑی تھیں۔ ملزم کو یہ حرکت کرتے دیکھ کر ٹریفک پولیس افسر انصر نے گرفتار کرکےاسے تھانے منتقل کر دیا۔ تھانے میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی

ملزم کے خلاف ٹریفک پولیس آفیسر کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم خواتین کے سامنے برہنہ ہو کر نازیبا حرکات کر رہا تھا اور خواتین کو ہراساں کر رہا تھا۔ ملزم کا نام عبدالشکور ولد محمد صدیق ہے اور وہ چک نمبر 30/2آر ڈاک خانہ بابافرید شوگر ملز تحصیل و ضلع اوکاڑہ کا رہائشی ہے۔ 

دریں اثناءسی ٹی او لاہور کی طرف سے لاہور کے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ شہر سے خواتین کے خلاف ہراسگی کی لعنت کا خاتمہ کرنے میں کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چاندنواب کی ویڈیو جسے سلمان خان کی فلم میں بھی کاپی کیا گیانیلامی کیلئے پیش