بچوں کو اب ہفتہ کے 3دن ایک گھنٹہ ویڈیو گیم کھیلنے کی اجازت ہوگی

Aug 30, 2021 | 20:22:PM
بچوں کو اب ہفتہ کے 3دن ایک گھنٹہ ویڈیو گیم کھیلنے کی اجازت ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو دن میں ایک گھنٹہ یعنی رات 8 سے 9 بجے تک گیم کھیلنے کی اجازت ہو گی اور وہ بھی صرف ہفتے کے تین دن یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹھی کی اپنے شو ہر را ج کندرا سے علیحدگی کے متعلق اہم خبر آگئی

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چینی حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن ویڈیو گیمنگ ایک نشہ بنتا جا رہا ہے جس کو کنٹرول کرنا بہت ضروری ہے۔

 نئے قواعد بیجنگ کی جانب سے اپنے معاشرے اور اپنی معیشت کے اہم شعبوں بشمول ٹیک، تعلیم اور جائیداد پر کنٹرول کو مضبوط بنانے کے لئے ایک بڑی تبدیلی کا حصہ ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ یہ پابندیاں جو فونز سمیت کسی بھی ڈیوائس پر لاگو ہوتی ہیں، عالمی گیمنگ انڈسٹری کے لئے ایک دھچکا ہیں جو دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش مارکیٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے چاندنواب کی ویڈیو جسے سلمان خان کی فلم میں بھی کاپی کیا گیانیلامی کیلئے پیش