کورونا خطرات۔۔اسلام آباد کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Aug 30, 2021 | 13:52:PM
کورونا خطرات۔۔اسلام آباد کے 7 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عالمی وبا کورونا وائر س کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اوراس کی روک تھام کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کے 7 علاقوں میں30 اگست تک سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔

 اسلام آباد کا سیکٹرجی 9 تھری میں کورونا کے زیاد ہ کیسز سامنے آئے ہیں جس کے سبب 8 گلیاں بند کر دی گئی ہیں۔ سیکٹرجی 7 ٹو، آئی 10 ٹو،جی 9 ٹو کی متاثرہ گلیوں میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ نے سیکٹر جی 9 ون، ای 11 فور اور آئی 10 فور کی متاثرہ گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 66 افراد چل بسے۔۔3ہزار 800 نئے مریض رپورٹ