وطن کی دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں،مولانا فضل الرحمان کی برٹش ہائی کمشنر سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پاکستان اور انڈیا کی حالیہ کشیدگی پر بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق مولانا فضل الرحمان اور برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن سمیت بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔اس موقع پر سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ وطن کی دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے،بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے،مودی اپنی سیاست بچانے کے لئے دونوں ملکوں کے عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور بین الاقوامی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اپنی سالمیت کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گا، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، اسحاق ڈار