امریکی ناظم الامور کی اسحاق ڈار سے ملاقات،حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے آج نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ دونوں اہم شخصیات نے حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ے قومی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا, امریکی ناظم الامور نے تناؤ میں کمی کی امریکی خواہش سے آگاہ کیا, انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کے ساتھ رابطہ میں رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی حملے،اگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو ہم نے ردعمل دینا ہے، خواجہ آصف