اداکارہ کومل میروکیل بن گئیں،کانووکیشن کی تصاویرشیئرکردیں

Apr 30, 2025 | 12:53:PM
اداکارہ کومل میروکیل بن گئیں،کانووکیشن کی تصاویرشیئرکردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کومل میر نے وکالت کی ڈگری حاصل کرلی۔

کومل میر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لندن سے اپنی کانووکیشن کی تقریب کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں،اُنہوں نے یہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے گریجویشن کرلی ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھاکہ یہ آسان نہیں تھا لیکن اپنے والدین کے خوابوں کو کبھی نظرانداز نہ کریں۔

کومل میر کو وکالت کی ڈگری حاصل کرنے پرایک جانب اُنہیں مداحوں اور شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے تودوسری جانب اداکارہ کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لوگ کال کرکے پوچھ رہے ہیں کیا میں مرچکی ہوں: علیزے شاہ کا انکشاف

ایک صارف نے لکھا کہ یہ فنکاروں کی اچانک گریجویشن کیسے ہو جاتی ہے، پورا سال کچھ پڑھتے لکھتے تو نظر نہیں آتے اور ایک ہم ہیں جن کی شکل ہی بتا دیتی ہے ڈگری نے نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔