حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز  بھی میدان میں آ گئیں ۔بڑا بیان جاری

Apr 30, 2022 | 13:10:PM
حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز  بھی میدان میں آ گئیں ۔بڑا بیان جاری
کیپشن: مریم نوازشریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) مریم نوازشریف نے حمزہ شہبازشریف کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے ، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، ان لوگوں نے سیاسی دشمنی میں مسجد نبوی کی بے حرمتی کی ، سعودی عرب میں گرفتاریاں بھی کی گئیں ہیں ، مسجدنبوی میں افسوسناک واقعہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ۔

 حمزہ شہبازشریف کی حلف برداری کی تقریب لاہور کے گورنر ہاﺅس میں ہوئی ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر حمزہ شہبازشریف سے عہدے کا حلف لیا ، حمزہ شہباز کالے رنگ کی شیر وانی پہن کر اپنی گاڑی خود چلا کر گورنر ہاﺅس پہنچے جبکہ ان کے ہمراہ گاڑی میں مریم نوازشریف بھی تقریب میں شریک ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈر کس چیز کا۔۔؟عثمان بزدار ڈٹ گئے۔اہم خبر سامنے آ گئی