آج بلوچستان ،سندھ ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان

Apr 30, 2021 | 09:53:AM
آج بلوچستان ،سندھ ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آج ملک کے بعض علاقوں میں بارش جبکہ بیشتر علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق  بلوچستان ،بالائی سندھ ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں دن کو موسم گرم اور خشک رہے گا۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہے گا جبکہ قلات،لسبیلہ ،خضدار، ژوب، تربت ،مکران، دالبندین میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ نوکنڈی اور کوئٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے ڈیرہ غازی خان، میانوالی، سرگودھا، بہاولپور اور خطہ پوٹھوہار میں بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔سکھر ،لاڑکانہ، دادو،حیدرآباد اور بینظیر آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔پشاور،کوہاٹ، بنوں،وزیر ستان اورکرم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا:  ملک بھر میں131 افراد جاں بحق، 5112 افرا متاثر