وزیراعظم کا غزہ جنگ کے خاتمے کیلئے صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں، فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن بہت ضروری ہے، یہ خطے میں سیاسی و معاشی استحکام کے لیے بہت اہم ہے اور صدر ٹرمپ اس معاملے میں معاونت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں جس کا مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان پائیدار امن خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ میرا یہ بھی پختہ یقین ہے کہ صدر ٹرمپ اس نہایت اہم اور فوری معاہدے کو حقیقت بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
I welcome President Trump’s 20-point plan to ensure an end to the war in Gaza.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 29, 2025
I am also convinced that durable peace between the Palestinian people and Israel would be essential in bringing political stability and economic growth to the region.
It is also my firm belief that…
انہوں نے کہا مزید کہا کہ میں صدر ٹرمپ کی قیادت اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے اہم کردار کی بھی تعریف کرتا ہوں جو اس جنگ کے خاتمے کے لیے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ میں اس بات کا بھی قوی یقین رکھتا ہوں کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر عملدرآمد خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہم ملاقات طے ہے، جس کے بعد دونوں مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، ملاقات میں غزہ کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئیں گے۔