سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، امیدواروں کی عارضی فہرست کل جاری ہوگی

Sep 29, 2025 | 14:28:PM
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، امیدواروں کی عارضی فہرست کل جاری ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقدہونگے۔

 شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور اعتراضات پر سماعت آج کی جائے گی،انتخابات کے لئے امیدواروں کی عارضی فہرست کل جاری ہوگی۔

یکم اکتوبر کو اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ ہوگی،3اکتوبر تک ان اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔

امیدوار 4 اکتوبر دوپہر 2 بجے تک اپنی نامزدگی واپس لے سکیں گے،4اکتوبرکوہی سہ پہر ساڑھے 3 بجے حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی 

ملک بھر سے کل 4379 وکلاووٹ کاسٹ کرنے کے اہل قرار دیئےگئے ہیں۔

لاہور سے 1460، ملتان سے 315اور بہاولپور سے 145 وکلاووٹ کاسٹ کرینگے۔

راولپنڈی سے 805، خیبرپختونخوا سے 593 ،سندھ سے 741 اور بلوچستان سے 322 وکلاء شامل ہیں۔

پولنگ صبح ساڑھے 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی،نتائج کا اعلان انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔