وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے نیا قدم اٹھایا ہے اور وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی تشکیل مکمل کرلی گئی ہے۔
وزیر اعظم آفس کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی ہے اور پالیسی کے بارے میں آج باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:لیسکو میں سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ
وزیراعظم آفس کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمد نیشنل ایمپلائمنٹ پالیسی کے متن اور مندرجات پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔