حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات پھرناکام

Sep 29, 2022 | 21:18:PM
کسان وفد , اسلام آباد, انتظامیہ , مزاکرات,اسلام آباد،
کیپشن: کسان اتحاد یونین  کا دھرنا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد خیابان چوک میں کسان اتحاد یونین  کا دھرنا،حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مزاکرات کامیاب نہ ہوسکے.

 چئیرمین خالد بشیر کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ ہمیں نوٹیفیکیشن دیا گیا ہے پر بجلی کے فی یونٹ ریٹ کا نہیں بتایا گیا،10اکتوبر تک بلوں کو جمع کروانے کی رعایت دی گئی جس پر ہم شکر گزار ہیں ،اگر اس کے بعد بھی قیمتیں کم نہیں کی جاتی تو پھر ہم کیا کریں گے؟

چئیرمین کسان اتحار نے مزید کہا کہ جب تک حکومت بجلی کے فی یونٹ ریٹ کا نوٹیفیکیشن نہیں کرے گی ہم دھرنا جاری رکھیں گے،