سندھ بھر میں ڈینگی کے 160 مریض زیرِ علاج

Oct 29, 2025 | 23:53:PM
سندھ بھر میں ڈینگی کے 160 مریض زیرِ علاج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمۂ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ بھر میں ڈینگی کے 160 مریض زیرِ علاج ہیں، ایک روز میں ڈینگی کے 78 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمۂ صحت کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمۂ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ کراچی میں ڈینگی کے 11 نئے مریض داخل ہوئے ہیں جس کے بعد ڈینگی کے زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 40 ہو گئی۔

 یہ بھی پڑھیں :پنجاب میں سڑکوں پر خشک جھاڑو لگانے پر پابندی